الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 12اضلاع میں حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 12اضلاع میں حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن آف پا کستان میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی ،ہرنائی،جعفرآباد،کچھی،بارکھان ،شیرانی،صحبت پور ،لورالائی،سبی ،ژوب،زیارت اور لہڑی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ،سماعت میں تما م اپیلوں کو سنا گیا جس کے بعد ان پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 2مئی کو سنایا جائے گا،اسی روز صوبے کے اضلاع واشک،پشین،پنجگور،قلعہ عبداللہ ،خضدار ،خاران ،کیچ،قلات ،چاغی،اور آوران کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائراپیلوں کی سماعت بھی کی جائے گی۔