جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر کی والدہ نتقال کر گئی

پیر 30 اپریل 2018 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،مفتی تنویر الاسلام کی والدہ گزشتہ دن مسلم میں انتقال کر گئی مسلم باغ میں فاتحہ کے بعد کوئٹہ جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں صرف ایک دن اتوارکو مولانا عبدالکبر شاکر نے فاتحہ لی اس موقع پرمختلف سیاسی سیاسی مذہبی قوم پرست پارٹیوں کے رہنماوں جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،مرکزی رہنما مولانا احسان اللہ ،مولانا محمد عارف دمڑ،مولانا عبدالحمید منصوری ،ڈاکٹر نعمت اللہ ،انجینئر نیک محمد اچکزئی ،کونسلر نسیم الرحمان ،ڈاکٹراسداللہ قاضی،عبدالغفار مدنی کاکڑ،ڈاکٹر خلیل الرحمان،قاضی محمد عارف ،حاجی محمد امین ،عابدحسین عبدالولی خان شاکر ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،پروفیسر مولانا عبدالخالق مندوخیل ،پروفیسر عبدالرحمان موسیٰ خیل ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،ڈاکٹر نقیب اللہ ،عبدالمجید آغا،مولاناعبدالمالک منصوری ،حافظ نور علی،مفتی محمود احمد ،ڈاکٹر محمد ابراہیم کاکڑ،مفتی سمیع اللہ،راشدسلیمان ،مولاناعبدالجبار ودیگر نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔