فلسطینیوں کو مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے یا تو ہماری تجویز کی حمایت کرنی چاہیئے، یا پھر اپنا منہ بند کر لینا چاہیے: سعودی ولی کا فلسطین سے متعلق شرمناک بیان

muhammad ali محمد علی پیر 30 اپریل 2018 23:05

فلسطینیوں کو مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے یا تو ہماری تجویز کی حمایت کرنی ..
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے یا تو ہماری تجویز کی حمایت کرنی چاہیئے یا پھر اپنا منہ بند کر لینا چاہیے۔ روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی شاہ محمد بن سلمان نے فلسطین سے متعلق شرمناک بیان دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد نے مبینہ طور پر ایک اسرائیلی وفد سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس سعودی عرب اور ٹرمپ کی جانب سے تجویز کیے گئے منصوبے کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ آر ٹی کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک موقع پر سعودی ولی عہد نے یہ تک کہہ دیا کہ اگر فلسطینیوں نے ٹرمپ کے منصوبے کو قبول نہ کیا تو پھر اس کے بعد ان کے پاس اپنا منہ بند رکھنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں فلسطینی قیادت نے امن کے قیام کیلئے کئی منصوبوں کو رد کیا۔ لیکن اب انہیں اپنے طرز عمل پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔