پریانکا چوپڑا نے آسام کی روائتی ساڑھی پہننا سیکھ لی

منگل 1 مئی 2018 11:38

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسام کی روائتی ساڑھی پہننا سیکھ لی، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑاان دنوں آسام میں موجود ہیں جہاں وہ ہر روز نئے تجربات کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں پریانکا نے 7 سالہ بچی سے آسام کی روایتی ساڑھی پہننا سیکھی۔ اداکار ہ پریانکا چوپڑا نے آسامی بچی کے ساتھ سماجی رابطہ اکائونٹ پر تصویر شیئر کی ہیں۔ قبل ازیں پریانکا چوپڑا لڑکیوں کیساتھ روایتی رقص ’بیہو‘ پیش کرتی دکھائی دی تھیں۔ پریانکا امریکی ٹی وی سیریز ’’کوانٹیکو تھری‘‘ پر کام کر رہی ہیں اور وہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’بھارت‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔