فلمسازوں نے رمضان المبارک ،گرمی کی شدت کے پیش نظر فی الوقت اپنی فلموں کی نمائش عید الفطر تک ملتوی کر دی

عید الفطر پر بھارتی فلموں پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی ‘ فلمی حلقوں کی گفتگو

منگل 1 مئی 2018 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستانی فلمسازوں نے رمضان المبارک کی آمد اور گرمی کی شدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فی الوقت اپنی فلموں کی نمائش عید الفطر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم پروڈیوسر سہیل خان ، شان ،ہمایوں قریشی ،فضاء علی مرزا ،میرا سیٹھی ،سنگیتا ،یاسر نواز سمیت دیگر فلمسازوں نے رمضان المبارک اور گرمی کے پیش نظر اپنی فلموں کی نمائش کو روک دیا ہے اور ان فلموں کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا ۔

اس حوالے سے فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر بھارتی فلموں پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا ۔ ان فلمی حلقوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو پاکستان کے ساتھ بیرون ملک بھی ریلیز کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔