مقامی شاعر افسر منہاس مرحوم کی یاد میں ارشاد خان اتمانزئی کے زیر انتظام محفل مشاعرہ

منگل 1 مئی 2018 13:55

ہری پور۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مقامی شاعر افسر منہاس مرحوم کی یاد میں ارشاد خان اتمانزئی کے زیر انتظام محفل مشاعرہ ایف ایم سمائل ریڈیو 88.6پر منعقدہوا جس کی صدارت ممتاز شاعر ڈاکٹر محمد سفیان سفی نے کی محفل کے پہلے دور میں مرحوم کے بھائی امجد منہاس سمیت دیگر شعراء نے افسر منہاس کی شاعر ی شخصیت اور شعری مجموعہ ’’کوئی تصویر تو پتھر سے نکلے ‘‘کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

دوسرے دور محفل مشاعرہ میں صدر مجلس کے علاوہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے صدر طاہر گل ،پروفیسر وحید قریشی ،حکیم اللہ رکھا ناز ،امجد منہاس ،جاوید امن ،ارشاد خان اتمانزئی اور دیگر مقامی شعرا نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر ایف ایم کے سٹیشن منیجر اسد شیرازی نے تمام شعراء کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :