جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ کشمیر میں فلم ’’ریس تھری ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

منگل 1 مئی 2018 15:28

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ کشمیر میں فلم ’’ریس تھری ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس ان دنوں سلمان خان کے ساتھ کشمیر میں اپنی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، جیکولین نے عکسبندی کے دوران بنائی گئی چند تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک میں جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ سردی سے بچنے کے لئے آگ جلائے بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں، فلم کی کاسٹ میں ڈیزی شا، ثاقب سلیم، بوبی دیول، انیل کپور، سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں، فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔