رحیم یار خان میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ،ْ چار افرادشدید زخمی

منگل 1 مئی 2018 15:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) رحیم یار خان میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور چار افرادشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ لیاقت پور میں دوموٹر سائیکلوں کے درمیان ہوا جس ایک بچی اور ایک آدمی جاں بحق ہوگیا دوسرا حادثہ سوزوکی ویگن اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا جس میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ،ْ خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ تیسرا حادثہ قومی شاہراہ پر ٹریلر اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا جسکی دو موٹر سائیکل سوار موقع پر جابحق ہوگئے باقی شدید زخمیوں کو ریسیکیو 1122کے اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا.

متعلقہ عنوان :