ڈھاڈر میں بجلی کی بدترین بحران نے عوام کو شدید گرمی میں بے حال کردیا

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر ٹھپ ہوکر رہ گئے

منگل 1 مئی 2018 16:36

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ڈھاڈر میں بجلی کی بدترین بحران نے عوام کو شدید گرمی میں بے حال کردیاغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیںجبکہ بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم عوام کی جانب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈرمیں بجلی کی شدید بحران نے عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ کردیا ہے شدید گرمی اور شدید لو کی لہر کی وجہ سے پارہ45سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جس سے سورج سوا نیزہ پر ہونے کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں بلبلا اٹھے رہی سہی کسر واپڈا حکام کی مہربانیوںنے پورا کردیا بجلی کی شدید بحران نے عوام کو سرد علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے شدید گرمی میں عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہوگئے ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈھاڈر کے قبائلی رہنماء وڈیرہ علی رند نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ روزگاؤں غلام بولک میں بجلی کی اچانک تیز وولٹیج کی وجہ سے ایک ٹرانسفر جل گیا جبکہ کئی برقی آلات سمیت گھریلوں الیکٹرونک اشیاء بھی جل گئے جبکہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے جھلس گیا انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر میں بجلی کا بحران دیدہ دانستہ طور پر پیدا کیا گیا ہے جس میں واپڈا ڈھاڈر کے اہلکار ملوث ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈھاڈر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کی مشکلات ختم کی جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر بھرپور احتجاج کرینگے