مرکزی ا نجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے انتخابات مکمل، شاہین پینل نے میدان مارلیا

منگل 1 مئی 2018 18:18

نوشہرہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مرکزی ا نجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے انتخابات میں شاہین پینل نے میدان مارلیا شاہین پینل کے خالد خان افرید ی صدر جبکہ ،شمشاد علی زرگر بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے گھوڑا پینل دوسرے نمبر شمع اور چھتری بلتریب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں انتخابات کی شب گنتی روک دی گئی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندرذیشان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ر یو نیو عزیز اللہ جان کی نگرانی میں الیکشن کمیٹی نے تمام امیدواروں کی موجودگی میں گنتی مکمل کی رات تین بجے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ا نجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے انتخابا ت الیکشن کمیشن کے چیرمین لعل دراز خان کی نگرانی میں الیکشن کمیٹی نے مکمل کی کئے اتور کے روز صبح اٹھ بجے سے شام پانج بجے تک بلا تاخیر پولنگ کی گئی اور نوشہرہ کینٹ کے ڈھائی ہزار سے زائد تاجروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا پولنگ کے بعد جب گنتی کا آغا ز ہوا چار بلیٹ بکس میں گنتی مکمل ہوئی جس میں شاہین پینل اگے تھا جس پر دیگر امیداواروں نے زبرستی گنتی بند کرادی تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرکے تمام بلیٹ بکس محفوظ کرلیں اور پولس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی معاملہ ڈی پی او شہزاد ندیم بخار ی اور ڈی سی نوشہرہ خواجہ سکندر کو بھیجا گیا جس پر ڈی سی نوشہرہ نے اسسٹنٹ کمشنر ر یونیو عزیزاللہ جان کو نگران مقرر کیا عزیز اللہ جان نے شاہین گروپ کے خالد خان افرید ی ،گھوڑا گروپ کے اورنگزیب خان ،شمع گروپ کے جاوید امیر اور چھتری گروپ ماجد قدیر چودھری کو اور الیکشن کمیٹی سمیت ضلع کچہری طلب کیا گیا اور رات نو بجے گنتی دوبارہ شروع ہوئی جو صبح تین بجے تک جار ی رہی اسسٹنٹ کمشنر عز یز اللہ جان اور الیکشن کمیشن کے چیرمین لال دراز نے تما م امید واروں سے موجودگی میں قانونی کاروائی مکمل کی اور اس طرح اسسٹنٹ کمشنر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق شاہین پینل کے خالد خان افرید ی 1166ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل گھوڑا پینل سے اورنگرزیب 464 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر شمع پینل سے جاوید امیر 387ووٹ لے کر تیسرے جبکہ چھتری پینل سے ماجد قدیر 23ووٹ حاصل کرسکیں اسی طرح شاہین پینل کے امیدوار شیر زمین شاہ 1072ووٹ لے کر بھاری اکثریت سینئرنائب صدر منتخب جبکہ ان کے مدمقابل شمع پینل سے راج محمد 489ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر گھوڑا پینل سے اسفندیار 386 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر اور چھتری پینل سے بخت محمد 57ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہیں شاہین پینل کے شکیل احمد خویشگی 1069 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے نائب صدرمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقا بل گھوڑا پینل سے راجہ سعید 423ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر شمع پینل سے امجد خان 272ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ چھتری پینل سے شاہد کمال 199ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہیں اسی طرح شاہین پینل کے امیدوار شمشاد علی زرگر 1005 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل گھوڑا پینل سے ضیا ء الدین 582ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر شمع پینل سے وقار ا عوان 333 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ چھتری پینل سے علی شیر 67 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہیں اسی طرح شاہین پینل کے فیض الباری 1095ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل گھوڑا پینل سے خیزگل 497ووٹ لے کر دوسرے شمع پینل سے نوید عمر 342ووٹ کر تیسرے نمبر پر رہیں اسی طرح شاہین پینل سے شہزاد پراچہ 1029ووٹ لے کر جائنٹ سیکر ٹری منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل گھوڑا گروپ سے محمد سلیم 555 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ شمع پینل کے شہباز یونس 385ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں واضح رہیں کہ رات گئے تاجروں نے انتخابات کی جیت پر جشن منایا اور ضلع کچہری سے جلوس کی شکل میں کامیاب امیدواروں کو بازار کا چکر لگا یا ۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدرخالد افرید ی نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ انتخابات جمہوری انداز سے ہوئے جس سے ضلع نوشہرہ کی پوری ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تاجروں کے جائز حقوق کے لیے ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے۔ انھوں نے ڈی سی نوشہرہ خواجہ سکندر ذیشان، ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے پرامن ماحول میں انتخابات منعقد کرائے۔ واضح رہے کہ انجمن تاجران کے الیکشن سے ایسا ظاہر ہورہا تھا کہ جیسے یہ عام انتخابات ہوں۔ جس میں تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کو جوش وجذبہ دیدنی تھا۔