سب جانتےہیں کہ میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں،بلاول بھٹو

ایم کیوایم فکرنہ کرےہرضلع میں جلسہ کریںگے،سندھ حکومت پہلی ہےجس نےلیبرپالیسی کااعلان کیا،سپریم کورٹ نےبھی سندھ حکومت کی تعریف کی،اداروں کی نجکاری نہیں ہونےدیںگے۔چیئرمین پی پی پی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 مئی 2018 18:08

سب جانتےہیں کہ میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں،بلاول بھٹو
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں،ایم کیو ایم فکرنہ کرےہرضلعے میں جلسہ کریںگے،سندھ حکومت پہلی ہے جس نے لیبرپالیسی کا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے بھی سندھ حکومت کی تعریف کی، ہم پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہیں ہونے دیںگے۔

انہوں نے آج خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ یوم مزدور پر شکاگو کے شہید مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ٹریڈ یونینز کو پیپلزپارٹی کے دور میں بحال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی نے پنشن میں اضافہ کیا۔ بجٹ میں مزدوروں کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ہم نےمزدوروں اور صنعتوں کیلئے14 قانون سازیاں کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے لیبرپالیسی کا اعلان کیا۔

سندھ حکومت پہلی ہےجس نے سہ فریقی لیبرپالیسی دی ہے۔ بجٹ میں مزدوروں کےلیے کوئی اسکیم نہیں ہے۔ مزدوروں کےسوشل سیکیورٹی حقوق بڑھانا چاہتے ہیں۔ذوالفقارعلی بھٹو واحد لیڈرتھے جنہوں نےاس پرکام کیا۔انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ نے بھی سندھ حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سازش کررہی ہے۔ ہم مزید اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

پی آئی اے میں پیپلزیونٹی کی جیت نجکاری کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ یہ پاکستان اسٹیل کو گیس نہیں دے رہے ، ملازمین کو پنشن ، تنخواہیں نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کےحقوق کیلیے پیپلزپارٹی سب سےزیادہ کام کرتی آرہی ہے۔ بلاول نے کہا کہ ایم کیو ایم فکر نہ کرےکراچی کےہر ضلعے میں جلسہ کریں گے۔ سب جانتے ہیں کہ میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر اداروں میں زائد بھرتیوں کا محض الزام ہے۔ملک کے اداروں میں زائد بھرتیوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں اداروں میں گھوسٹ ملازمین نہ ہوں۔