Live Updates

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے مزدوروں اور کسانوں کا بر ا حال ہے‘اعجازچوہدری

مزدور کی کم از کم تنخواہ 25ہزار مقرر کی جائے اور مزدور ، کسان اور کاشتکار کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں فوری حل کیا جائے

منگل 1 مئی 2018 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے مزدوروں اور کسانوں کا براحال ہے، تحریک انصاف یہ مطالبہ کرتی ہے کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 25ہزار مقرر کی جائے اور مزدور ، کسان اور کاشتکار کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔

تحریک انصاف شگاگو کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ،مزدور، کسان اور کاشتکارکو درپیش مسائل حل ہونے تک تحریک انصاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے۔وہ گزشتہ روز یکم مئی مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے NA133 کے مرکزی آفس جوہر ٹائون میںمنعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پرفیاض بھٹی ،انا عبد السمیع نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف 21سالوں سے پسے ہوئے طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے وقت آگیا ہے کہ مزدور ، کسان اور عام آدمی اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں، حکومت نے کسان ،مزدور، کاشتکار اور عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے موجودہ حکومت نے مزدوروں کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں فصل کی اصل پیداوری لاگت بھی کسان اور کاشتکار کو نہیں مل رہی نواز حکومت نے مزدور اور کاشتکار کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدوردشمنی پر مبنی ہے مزدور کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملکی کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور اور کسان کا اہم ترین رول ہے لیکن موجودہ حکومت کی ترجحات میں مزدور اور کسان شامل ہی نہیں آج (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں مزدور کسان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے پی پی 166سے مرکزی رہنما میاں اختر حسین کی قیاد ت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی اورپارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اورموجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات