پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے پیپلز سیکریٹریٹ میں پروگرام منعقد کیا گیا

پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح کی جنگ لڑی ہے، راجہ رزاق

منگل 1 مئی 2018 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے پیپلز سیکریٹریٹ میں پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس کی صدارت کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالرزاق، جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری نے کی جبکہ اس موقع پر مرزا مقبول، حبیب الدین جنیدی، شکیل چوہدری، ایم این اے شاہدہ رحمانی، خالد لطیف، فرید انصاری، آصف راہی ، آصف خان، اقبال ساند، لیاقت آسکانی، ظفر صدیقی، خلیل ہوت، نوید بھٹی، عبدالرحیم، دل محمد، علی احمد جان، وقاص شوکت،لیاقت مگسی، اسلم سموں، رحمت اللہ سرکی، صادق ہدایت اللہ سمیت لیبر ڈویژن کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر راجہ رزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح کی جنگ لڑی ہے اوران کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں ہے اور آج بھی مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے جاوید ناگوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یکم مئی شکاگو کے شہدا کی یاد کے ساتھ ساتھ ہمارے اس عزم کو بھی پختہ کرتا ہے کہ ہم اپنے شہید قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزدوروں کے ساتھ شروع کی جانے والی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرتے ہوئے آج بھی مزدروں کی تحریک میں ان کے ساتھ ہیں۔