غیر قانونی الیکشن کو نہیں مانتے، فیڈریشن جلد الیکشن کروائے، نامزد سیکریٹری کے ایچ اے مبشر مختار

منگل 1 مئی 2018 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن سے الحاق شدہ کلبوں کے نمائندوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کرائے جانے والے چھ اضلاع کے غیر قانونی الیکشن کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کے وہ کراچی میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے کی کوشش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے قبضہ مافیا ناکام ہوگی۔

اب پاکستان میں متوازی ایسوسی ایشنوں کا دور ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نامزد سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن مبشر مختار، انٹرنیشنل جان محمّد اور ارشاد حیدر سمیت دیگر تمام کلبوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کے مخصوص ٹولہ ہاکی ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کے لئے پی ایچ ایف کے احکامات اور قوانین کی دھجیا ں اڑا رہا ہے۔ اُنہوں نے غیر قانونی الیکشن کو ڈرامہ قرار دیتے ہوے پی ایچ ایف سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی متوازی ایسوسی ایشن بنانے کے کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔