ملتان بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان5مئی سے شروع ہوں گے

منگل 1 مئی 2018 21:32

ملتان۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پنجاب بھر کی طرح انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ء امتحان تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرانتظام بھی 5مئی سے شروع ہورہاہے اورمجموعی طورپر اس امتحان میں ایک لاکھ 40 ہزار 463امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیئرمین تعلیم بورڈ ملتان وکمشنرملتان ڈویژن بلال بٹ نے بتایا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرانتظام ضلع ملتان میں مجموعی طورپر 89،خانیوال میں 50، لودھراں میں 30اور وہاڑی میں 40امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں ان میں ملتان کاجیل میں بنایاگیا ایک سنٹر بھی شامل ہے جبکہ مجموعی طورپر 218سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صاف شفاف امتحان منعقد کرانے کے لیے تعلیمی بورڈ ملتان کے علاوہ تین مزید ضلعی کنٹرول روم گورنمنٹ پبلک ہائی سکول خانیوال،گورنمنٹ کالج لودھراں اور گورنمنٹ کالج وہاڑی میں بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :