پاک روس سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونا تاریخی ہے،دفترخارجہ

منگل 1 مئی 2018 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونا تاریخی ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوںکے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔دونوںممالک کے سفارتخانوں میں اس تاریخوں موقع پر اہم تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن دونوںممالک کے لئے بہت اہم ہے، پاکستان اور روس نے گزشتہ سالوں کے دوران بہت سے اہم شعبوںمیں پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان ، روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور اہم شعبوں میں فروغ دینے کیلئے کام کررہا ہے ، روس خطے میں امن وامان کے قیام کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔روس ، پاکستان کے ساتھ کامرس اینڈ ٹریڈ ، بنکنگ اور فنانس ، زراعت اور انڈسٹری، ڈیفنس اور سیکیورٹی، تعلیم اور ٹیکنالوجی، انرجی اور انفراسٹکچر اور ڈویلپمنٹ میں تعاون کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ددنوںممالک نے گزشتہ سالوں کے دوران باہمی تعلقات کو بہتر کیا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور میں پیش رفت ہوئی ہے۔حالیہ سالوں کے دوران ان تعلقات میں مزید مضبوطی ہوئی ہے۔بین الاقوامی سطح پر روس نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے،اقوام متحدہ اور دیگر اہم بین الاقوامی اداروںمیں ہمیشہ روس نے پاکستان کا تعاون کیا ہے۔ایس ، سی ، او کی ممبرشپ کے دوران روس نے پاکستان کو ووٹ دیا ۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ روس نے خطے میں امن وامان کے قیام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی معاونت کی ہے ۔ روس ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ سالوں میں روس اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود