حکومت کا پیش کردہ بجٹ موجودہ حالات کے مطابق بہترین اور مثالی بجٹ ہے، مولانا محمد رحمن انور

بدھ 2 مئی 2018 12:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) جمعیت علمائے اسلام تناول کے امیر مولانا محمد رحمن انور آف گندفنے کہا ہے کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ موجودہ حالات کے مطابق بہترین اور مثالی بجٹ ہے، سرکاری ملازمین کو مراعات دینا مثبت اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی طور پر عوام پر پڑنے والے اثرات سے بجٹ کی حیثیت نمایاں ہوا کرتی ہے، عوام کو مہنگائی کے عفریت سے نکالنا بہترین بجٹ کہلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حالیہ پیش کردہ بجٹ کو مثالی قرار دیتے ہوئے حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :