انجمن اتحاد شہریان ایبٹ آباد کے زیراہتمام جشن بہاراں و ملک محمد یونس مرحوم میموریل ایوارڈ کا انعقاد

بدھ 2 مئی 2018 12:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) انجمن اتحاد شہریان ایبٹ آباد کے زیراہتمام جشن بہاراں و ملک محمد یونس مرحوم میموریل ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتا ثنا خواں مصطفیٰ اور سماجی و سیاسی شخصیت محمد نبیل عباسی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں بہترین معاشرہ کی علامت ہیں اور ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور آقا نامدار کی مداح سراقی ان کی پہنچان ہے جس پر انہیں فخر ہے لیکن جب وہ اپنے حلقہ کے مسائل دیکھتے ہیں تو ان کا دل دکھتا ہے اور وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے میدان سیاست میں آئے ہیں کیونکہ بنیادی طور پر سیاست عبادت اور حقوق العباد کا دوسرا نام ہے جبکہ بدقسمتی سے آج اس اہم شعبہ کو بدنام کر کے کاروبار بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :