جامعہ کراچی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

بدھ 2 مئی 2018 13:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) جامعہ کراچی میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے فارم جمع کرانے کی کل جمعرات کو آخری تاریخ ہے۔ جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے کنوینرپروفیسرڈاکٹر محمد احمد قادری کی مطابق داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ (www.uok.edu.pk )سے ڈائون لوڈ کرکی4000/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی اوردستاویزات کے ساتھ مجوزہ شعبہ جات میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی(لائ) اور ایم ایس ایم ڈی کے لئے 7500/= روپے کے پے آرڈر کے ساتھ اسکول آف لاء اور بی اے ایس آر کے آفس میں جمع کراسکتے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 8 مئی 2018ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 08 تا11 مئی تک متعلقہ شعبہ جات، سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار 13 مئی 2018ء کو صبح 10 بجے ہوں گے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔

داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر 17 مئی2018ء کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو، انہیں پرویژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :