سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

بدھ 2 مئی 2018 13:49

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کے گھر سے سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے، ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار کی رہائش گاہ کے باہر 3 پولیس اہلکار تعینات تھے۔ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دو ستمبر کو رہائش گاہ کے باہر خواجہ اظہار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے، جس کے بعد انہیں سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔