Live Updates

پی ٹی آئی نے رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی اور طلال چودھری کے خواتین سے متعلق بیانات کے خلاف مذمتی قراداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

تینوں رہنمائوں نے خواتین کے تذلیل کی ہے یہ گھٹیا سوچ کے مالک ہیں خواتین کی تذلیل کرنا ن لیگ کی روایت بن چکی ہے،،ڈاکٹرسیماضیاء

بدھ 2 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ،وزیرمملکت عابد شیر علی اور طلال چودھری کے خواتین سے متعلق بیانات کے خلاف مذمتی قراداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ قراردادبدھ کو پی ٹی آئی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا نے جمع کرائی۔ارکان اسمبلی خرم شیرزمان ، ثمر علی خان اور دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ رانا ثنااللہ، طلال چودھری اور عابد شیرعلی اپنے بیانات پر معافی مانگیں۔ قرارداد میں تینوں رہنمائوں کے خلاف انکی جماعت کی جانب سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔ قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیما ضیاء نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور خواتین کے لئے یہ قرارداد اہم ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ، طلال چودھری اور عابد شیر علی نے خواتین کے تذلیل کی ہے یہ گھٹیا سوچ کے مالک ہیں خواتین کی تذلیل کرنا ن لیگ کی روایت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی خواتین کو سوچنا چاہئیے کہ انہیں ان رہنمائوں کے ساتھ رہنا چاہئیی ۔ ن لیگ کے تینوں رہنمائوں نے پورے پاکستان کی خواتین سمیت مادر ملت فاطمہ جناح، شہید بے نظیر بھٹو، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز اور بیگم نصرت بھٹو کی بھی تذلیل کی ہے ۔

تحریک انصاف میں باشعور خواتین ہیں تمام سیاسی جماعتیں ان کے بیانات پر احتجاج کریں ان لوگوں کا بائیکاٹ کریں۔ ڈاکٹر سیما ضیاء نے کہا کہ تینوں رہنمائوں نے کسی کی تذلیل نہیں بلکہ اپنی زہنیت اور تربیت کی عکاسی کی ہے سیاست اب سمجھدار اور باشعور لوگ کریںگے۔ ان کا خاتمہ ہورہا ہے ایک ایک کرکے یہ نااہل ہورہے ہیں۔خواجہ آصف نے ہماری خاتون رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے وہ بھی نااہل ہوئے انہوں نے تینوں رہنمائوں کے نازیبا بیانات کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیاہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات