ْمؤثر حکومتی اقدامات کے باعث رواں مالی سال برآمدات کا حجم 13.1 اضافے کے ساتھ 17.1 ارب ڈالر رہا

بدھ 2 مئی 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا حجم 13.1 اضافے کے ساتھ 17.1 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 15.1ارب ڈالر تھا ۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ 2017-18ء کے مطابق حکومت کی طرف سے برآمدات بڑھانے کے 180 ملین روپے کے پیکج کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ عالمی سطح پر معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے بھی پاکستانی برآمدات پر بہتر اثرات پڑنے کے ساتھ ساتھ رواںسال برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لئے اور صنعتی پیداوار میں اضافے کے اقدامات سے برآمدات بھی بڑھی ہیں اور ملکی معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :