آباد انٹرنیشنل ایکسپو سے 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے،عارف یوسف جیوا

مقامی تعمیراتی شعبے میں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی شامل اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،چیئرمین آباد

بدھ 2 مئی 2018 17:42

آباد انٹرنیشنل ایکسپو سے 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے،عارف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا نے کہا ہے کہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں 4 مئی سے شروع ہونے والی تعمیرات کی 3 روزہ نمائش آباد انٹرنیشنل ایکسپو سے پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے،مقامی تعمیراتی شعبے میں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی شامل اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

عارف جیوا نے کہا کہ ایکسپو کا افتتاح متوقع طور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جبکہ گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختون خواہ دورہ کریں گے۔ چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ آباد ایکسپو 2018 کامیابیوںکے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی،انھوں نے بتایا کہ تعمیرات کے اس عالمی شو میں 122 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی جن میں22 غیر ملکی کمپنیاں ہیںجن کا تعلق ترکی،چین،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،ملائشیا،سائپرس، اٹلی،ایران اور دیگر ممالک سے ہے ۔

(جاری ہے)

عارف جیوا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2018 کی کامیابیوں،کاروباری و سرمایہ کاری معاہدوں اوروزٹرز کی آمد کے نئے ریکارڈ قائم ہوں گے۔نمائش میں بلڈرز ،ڈیولپرز کے علاوہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر،مقامی و غیر ملکی ٹائلز مینوفیکچرنگ کمپنیاں،اسٹیل،سیمنٹ ،ایلومینیم ، سینیٹری ویئرمینوفیکچررز،بلڈنگ پروفیشنلز،آرکیٹیکٹ اور کنسلٹنٹس کمپنیاں شرکت کریں گی۔

چیئرمین آباد نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے تناظر میں نمائش کے دوران جاب ایکسپو اور سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیر قومی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے اور تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے پروفیشنلزسے ان کی سی وی لینے کا ساتھ ساتھ ان پروفیشنلز کو روزگار کے حصول سے متعلق حکمت عملی اورمواقع کے بارے میں آگہی دیں گے۔

انھوں نے بتایا کے نمائش کے دوران بلڈنگ مینجمنٹ کے موضوع پر بھی سیمینار کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی ماہرین،اسٹیک ہولڈرز جدید ٹیکنالوجی اورطریقہ کار سے متعلق آگہی دیں گے۔عارف جیوا نے کہا کہ اپنا گھر کے خواہشمند افراد آباد ایکسپو میںمختلف بلڈرز ،ڈیولپرز،آرکیٹیکس،انجینئرز،مالیاتی اداروں سے روابط قائم کرسکیں گے۔عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے، اگر حکومت اس ضمن میںتعمیرات ،رئیل اسٹیٹ سے متعلق مربوط پالیس کا اعلان کرے تو آباد کے پاس گھروں کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت اور ریسورزہیں ،آباد حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

عارف جیوا نے دعویٰ کیا ہے کہ تعمیرات سے وابستہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے تاہم حکومت کی کچھ ناقص پالیسیاں اور قوانین رکاوٹ ہیں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جائیدادوں کی قدر کی تعین کے تہرے نظام کو ختم کرکے آباد کی مشاورت سے ایک شفاف نظام لایا جائی