مردان ، مستقبل کے سا ئنس دانوں کیلئے عملی سائنس سرگرمیوں کا اہتمام

بدھ 2 مئی 2018 21:49

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مردان میں طلباء کیلئے عملی سائنس سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کے طالب علموں نے شرکت کی۔گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول نمبر 3مردان میںلرنوبوٹس اور پاکستان الا ئنس برائے ریا ضی اور سائنس کے ذریعہ طالب علموں کے لئے سائنس کی سرگرمیوں کی ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی جسمیں مستقبل کے سا ئنس دانوں نے اپنے سکولوں میں عملی سا ئنس کی سر گرمیوں میں بھر پور حصہ لیا۔

شرکت کرنے والے طلباء نے سر گر میوں میں حصہ لیتے ہو ئے روبو ٹکس کیٹس کے زریعے سولر پینل کے ماڈلز اپنے ہاتھوں سے تیا ر کیں روبو ٹکس کیٹس کے زریعے تکنیکی ماڈل تیار کرنے میں طلباء نے گہر ی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔سرگرمی میں بچوں کو سٹیم(سائنس،ٹیکنالوجی،ریاضی اور انجنئیرنگ) کی مہارتوں کو روبو ٹکس،گیمز پروگرامنگ الیکٹرانکس اور ریا ضی کے ماہرین کی رہنمائی کے تحت نکھار نے کا موقع دیا بچے سرکاری اسکول کے سطح پر وسائل اور تعلیم کے ماہرین کی کمی کی وجہ سے عملی سائنس کی سر گرمیوں میںناکام ر ہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل حافظ محمد زبیر نے کہا کہ طلباء سرکاری سکولوں میں سائنسی سامان کی کمی کی وجہ سے اس طرح تخلیقی سرگرمیوں سے محروم رہتے ہیں یہ بہت زیادہ فعال سرگرمی تھی اور طلباء نے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم واقعی کلاسیکی تعلیمات کے بارے میں سو چنے کے لئے طلباء کے لئے عملی علوم کے طریقہ کار کی تعریف کرتے ہیں۔ سکول کے طا لب علم اسد نے کہا کہ سکول میں پہلی بار سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لیکر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ اس سلسلے میں ضلعی حکومت نے 9اور10مئی کو مردان میں میگا مردان سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا ہے جس میں سکولوں کے طلباء و طالبات اپنے ہاتھوں سے بنائے ہو ئے سائنسی ماڈلز پیش کرینگے۔