Live Updates

ترقی پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا حق ہے،تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں ‘شہبازشریف

کاش لاہور سے پہلے کراچی میں اورنج لائن میٹروٹرین اورمیٹروبس پراجیکٹ بنتا،ملک کاگیٹ وے ہونے کے ناطے کراچی کا ملکی وسائل پر زیادہ حق ہے کراچی کو اس کا حق دینے کی کوشش کریںگے،موقع ملاتو کراچی میں لاہور سے بڑھ کر ترقیاتی منصوبے مکمل کرائیںگے پنجاب نے قومی مالیاتی کمیشن میں خیر سگالی کے جذبے کے تحت سندھ کو 77ارب روپے سے زائد کے وسائل دیکربڑے بھائی ہونے کا کردارنبھایا پنجاب میں کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی،پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتساب کمیشن بنایا اورپھر اسے غیر فعال کردیا بعض لوگ جھوٹ اورالزامات کے ذریعے معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں،آپ سب کو سچ کا بول بالا کرنا ہے‘ملک کی ترقی کے لئے ہم آہنگی ضروری ہے،سب اداروں کو پاکستان کے لئے ملکر کام کرنا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 2 مئی 2018 21:28

ترقی پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا حق ہے،تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا حق ہے ،ہم تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں ،کاش لاہور سے پہلے کراچی میں اورنج لائن میٹروٹرین اورمیٹروبس پراجیکٹ بنا ہوتا ،ترقی کیلئے ملکی وسائل پر ملک کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے کراچی کا زیادہ حق ہے، کراچی کو اس کا حق ادا کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔

کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ سسٹم اور مواصلاتی نظام کی اشد ضرورت ہے ۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی میں لاہور سے بڑھ کر ترقیاتی منصوبے مکمل کرائیں گے۔کراچی سے محبت تھی اورکراچی سے محبت کرتا رہوںگا۔پنجاب نے قومی مالیاتی کمیشن میں خیر سگالی کے جذبے کے تحت سندھ کو 77ارب سے زائدکے وسائل دیئے۔

(جاری ہے)

سندھ کو وسائل میں حصہ دیکرپنجاب نے بڑے بھائی ہونے کا کردارنبھایا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاںسندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد اندرون سندھ کے دوروں کا آغاز کروں گااورسندھ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم کو زیادہ مضبوط اورموثر بنائیںگے۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے ،امید ہے عام انتخابات منصفانہ اورشفاف ہوں گے اورتمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملیںگے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بھر پور انتخابی مہم چلائے گی۔عمران خان نے کوئی نئے نکات نہیں دیئے۔عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیںگے۔ہم اپنا مقدمہ عوام کے سامنے لے کرجائیںگے۔ انہوںنے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ وسائل میں اضافہ بہت ضروری ہے اورکشکول توڑنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ہم نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔

پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتساب کمیشن بنایا اورپھر اسے غیر فعال کردیا جبکہ ہم نے پنجاب میں کرپشن کو بہت حد تک کنٹرول کیا ہے۔منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے کئی سو ارب روپے کی بچت کی ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں ایسی بے مثال بچت کی کوئی نظیر نہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں چار مارشل لاء لگے اورمارشل لاء کے ادوار میں ملک پیچھے کی طرف گیا۔

انہوںنے کہا کہ بعض لوگ جھوٹ اورالزامات کے ذریعے معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں ۔آپ سب کو سچ کا بول بالا کرنا ہے ،اسی سے معاشرہ توانا ہوگا۔ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ہے اورمیں آزادی صحافت کے حق میں ہوں ۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں ۔جنوبی پنجاب میں بچیوںکی انرولمنٹ یقینی بنانے کیلئے وظیفہ کی شرح ایک ہزار روپے کردی گئی ہے اورجنوبی پنجاب میں تعلیم ،صحت اورٹرانسپورٹ کے شعبے میں میگا پراجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں ۔

اربوں روپے کے پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ہم آہنگی ضروری ہے اورسب اداروں کو پاکستان کیلئے ملکر کام کرنا ہے اورآئین کے اندر رہتے ہوئے ہر ادارے کو اپنا مثبت کردارنبھاناہے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ الیکشن میںپبلک سروس اورپارٹی سے وابستگی رکھنے والوں کو ترجیح دیںگے۔سندھ کے صحافیوںنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ترقی قابل تحسین ہے۔لاہور کی ترقی کے سندھ میں بہت چرچے ہیں۔اندرون سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سندھ اورکراچی کو شہبازشریف جیسا لیڈر چاہیے۔شہبازشریف کچھ عرصہ کیلئے کراچی آجائیں تاکہ کراچی کی محرومیاں دوراورمسائل حل ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات