جوڈیشل افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری

بدھ 2 مئی 2018 22:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاورنے فوری طورپر عوامی مفادمیں10 جوڈیشل افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔رجسٹرار پشاورہائی کورٹ پشاورکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / جج خصوصی ٹاسک پشاورمسز زرقیش ثانی کو تبدیل کرکے ان کوبحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ پشاورتعینات کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / افسر بکار خاص پشاورہائی کورٹ پشاورشفیق احمد تنولی کی بحیثیت پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ مردان محمد جمال کی بحیثیت پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ڈی آئی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور محمد حسین کی بحیثیت پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ مردان ،صوبائی حکومت سے واپسی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ڈی آئی خان لیاقت علی خان مروت کی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیر بالاجبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپردیرمحمد ظفر کی بحیثیت افسر بکار خاص پشاورہائی کورٹ پشاور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہستان عامر نذیر بھٹی کی بحیثیت افسر بکار خاص پشاورہائی کورٹ پشاور،صوبائی حکومت سے واپسی پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ پشاورمحمد ارشدکی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہستان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت صفی اللہ جان کی بحیثیت سینئر ڈائریکٹر(ایڈمنسٹریشن )کے پی جوڈیشل اکیڈیمی پشاورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے پی جوڈیشل اکیڈمی پشاورضیا الرحمن کی بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔