سندھ کے سینئر صحافیوںاورتجزیہ نگاروںکے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ

بڑی تعداد میں نوجوان ورک فورس کو کام کرتے دیکھناباعث مسرت ہے‘وفد کے شرکاء

بدھ 2 مئی 2018 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سندھ کے سینئر صحافیوںاورتجزیہ نگاروںکے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس کادورہ کیا۔14رکنی وفد میںمجاہد بریلوی ، نذیز لغاری، مبشر زیدی ،جبار خٹک ، امین یوسف ، وحید جمال، مبشر میر، مقصود یوسفی ،احمد حسان،سعید خاور، شبیر چوہدری ،اخترہاشمی ،عبدالرزاق ابڑواورادریس بختیارشامل تھے ۔

وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر خان نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔ سینئر صحافیوں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ بھی کروایا گیا۔وفد کے شرکاء نے دورے کے دوران کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفد کوپی پی آئی سی تھری سینٹرسے کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بھی بتایاگیا ۔

وفد کے شرکاء نے منصوبے میں عالمی معیار کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہااور بڑی تعداد میں نوجوان ورک فورس کو کام کرتے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس نوعی کے منصوبے پاکستان بھر کی ضرورت ہیں خاص کر کراچی جیسے بڑے شہر میں سیف سٹیز کی نوعیت کا جدید منصوبہ وقت کی عین ضرورت ہے۔ دورے کے اختتام پرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کے شرکاء کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔