فتح جنگ پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار ،ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد

بدھ 2 مئی 2018 23:36

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) فتح جنگ پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی اے ایس پی فتح جنگ کی نگرانی میں پولیس تھانہ فتح جنگ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں ملزم عصمت اللہ ولد تحویل خان سکنہ وزیرستان حال مقیم صدکال گائوں کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1250گرام چرس اعلیٰ کوالٹی برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9Cت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم وزیرستان کے رہائشی خالدین ولد سرور سے 320گرام چرس برآمد کر لی دونوں ملزمان فتح جنگ شہر اور گردونواح میں چرس فروخت کرنے کا دھندا کرتے تھے ملزمان کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :