خواتین کو معاشرے میں برابر کی حیثیت حاصل، رانا ثناء اللہ کا خواتین سے متعلق بیان افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی

جمہوریت کے ساتھ میڈیا کی آزادی اور اس کا استحکام ناگزیر ہے، اسد عمر

بدھ 2 مئی 2018 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں برابر کی حیثیت حاصل ہے، رانا ثناء اللہ کا خواتین سے متعلق بیان افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشرے میں برابر کی حیثیت حاصل ہے۔ ملکی ترقی اور معیشت کی بہتری کیلئے ان کا کرداریکساں طورپراہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خواتین کے متعلق بیان افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے میں میڈیا کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے لہٰذا جمہوریت کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آزادی اور اس کا استحکام اشد ناگزیر ہے۔