عوام 5مئی کے جلسے میںزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریںاورجلسے کو کامیابی سے ہمکنارکریں، خالد مقبول صدیقی

ان لوگوںجوکراچی پرباہرکے لوگ لاکرقبضے کاخواب دیکھ رہے ہیںانہیںبتادیںکہ زندہ ہے مہاجر زندہ ہے، لیاقت آباد ٹنکی گرائونڈ میں پرہجوم پریس کانفرنس

بدھ 2 مئی 2018 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ 5مئی کے جلسے میںزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریںاورجلسے کو کامیابی سے ہمکنارکریںاور ان لوگوںجوکراچی پرباہرکے لوگ لاکرقبضے کاخواب دیکھ رہے ہیںانہیںبتادیںکہ زندہ ہے مہاجر زندہ ہے۔

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کے منتخب لوگوںکی اکثریت ہوگی توسندھ کے شہری علاقوںکے ساتھ ساتھ دیہی علاقوںکی تقدیر بھی بدل دینگے ،کراچی کوپیچھے دھکیلنے کی خواہش نے پورے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیاہے۔انہوںنے کہاکہ کراچی شہ رگ ہے اس شہرکی ترقی اور خوشحالی سے پورے ملک کافائدہ ہے اورکراچی کے خلاف سازش پورے ملک کے خلاف سازش کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ہفتہ 5مئی کاجلسہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوںکی سیاست میںاہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات اظہارکنورایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول نے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل و اراکین رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،خواجہ اظہارالحسن،سیدفیصل سبزواری، فرقان اطیب،خالدسلطان،شکیل احمد،ارشدحسن اور ایم کیوایم سینئررہنماجاویدحنیف سمیت دیگرذمہ داران کے ہمراہ ایف سی ایریامیںواقع ٹنکی گرانڈکے موقع پرمیںپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میںکیا۔

بعدازاں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ٹنکی گرانڈکادورہ کیااور5مئی کے سلسلے میں تیاریوںکاجائزہ لیتے ہوئے موقع پرہدایت جاری کی۔اس سے قبل کنوینرایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب میںکہاکہ آج شہدااردوگرانڈمیںجس کولوگ اب ٹنکی گرانڈکہتے ہیں وہاںپرایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی آئی ہے 5 مئی کوہونیوالے جلسے کے انتظامات دیکھنے آئی ہے اورہمارے یہاںآنے پرنہ تودکانیںبندکروائی گئیں ہیں اورنہ ہی لوگوںکوگھروںمیںمحصورکیاگیاہے کیونکہ ہم اپنے لوگوں کے درمیان ہیں۔

اس سے پہلے کچھ اپنی مصنوعی اکثریت کی بنیادپر،مردم شماری میں جال سازیاںکراکرسندھ کے محض دیہی علاقوںسے مینڈیٹ رکھنے والی جماعت جواب کراچی پر اس جعلی مینڈیٹ کے ذریعے قابض ہے اس نے فاتحانہ طور پرکوشش کی یہاں پرجلسہ کرنے کی اورجوزبان استعمال کی وہ ہم سب نے سنی اب اپنی عوام ، مہاجر عوام ،حق پرست عوام کے جذبات کے اظہارکے لئے اسی گرانڈمیںآئے ہیںاورجتنے ساتھی موجودہیںیہاںپرہم ملکرمہاجرقوم کے جذبات کااظہار کرینگے۔

بحرحال یہاںآنے کا مقصد جلسہ گاہ کا دورہ کرناتھا انتظامات کاجائزہ لیناتھا۔لیاقت آبادمیں 5مئی کاجلسہ کراچی کی سیاست کاایک اہم سنگ میل ثابت ہوگاہم نے اس مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت کے 10سال میںصرف اس خواہش کے تحت کہ سندھ شہری اوردیہی علاقوںکے درمیان دوریاں اورغلط فہمیاںکم سے کم ہوںپیپلزپارٹی نے اپنے ابتدائی دورسے لیکر ہر دور میں نفرتوںکے بیج بوئے ہیںاورجوخلیج سندھ کے شہری اوردیہی علاقوںکے درمیان رکھی ہے اس کوختم کرنے کی خواہش میںہم نے اس کا خراج اداکیاہے اوراس کی بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے،اس شہرکے وسائل سے پلنے والی سندھ حکومت نے یہاںکاکوناکونابھیج دیا۔

یہ شہرجوپورے ملک کو پال رہاہے اس میںکچرااٹھانے کافنڈتک پیپلزپارٹی کھا گئی ہے ہم سب جانتے ہیں روشنیوںکاشہرساٹھ کی دہائی میںکہلاتاتھا۔ساٹھ کی دہائی میںاس شہرکی سب سے بلندعمارت بنائی گئی پھرپیپلزپارٹی کے ادوارآئے اوراسی ایک عمارت نہ بنائی جاسکی۔ کراچی کوپیچھے دھکیلنے کی خواہش نے پورے پاکستان کوپیچھے دھکیل دیاہے،پاکستان میںایک صنعت کادورشروع ہوگیاتھاخوشحالی کادورشروع ہوگیا تھا جمہوریت کے ساتھ اس کوعروج پرپہنچایاجاسکتاتھالیکن پیپلزپارٹی کی ابتدائی حکومت نے ہی اس صنعتی دورکوجاگیردارانہ دورمیںبدل دیااورالمیہ یہ ہے کہ پاکستان اب تک اسی جاگیر دارانہ نظام کے اندر سانس لے رہاہے ہماری جمہوریت بھی اسی جاگیردارانہ نظام میںپھنسی ہوئی ہے اورہم انشااللہ تعالی اس شہر کے اوراس شہرکے عوام کے حقوق ،مردم شماری سے لیکرمنصفانہ حلقہ بندیوںتک ایم کیوایم پاکستان کی جدوجہدجاری رہے گی اوریہ انصاف ہمیںمل گیا تو پھر انشااللہ تعالی سندھ کے شہری علاقوںکے منتخب لوگ اکثریت میں ہونگے اوروہ اکثریت میںہونگے توسندھ کے شہری علاقوںکے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی تقدیربھی بدلیںگے اورانشااللہ وہ بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے۔

انہوںنے کراچی میںبسنے والی تمام قومیتوں مہاجر،سندھی، پختون، سرائیکی ، پنجابی،بلوچی ،کشمیری اوربنگالی عوام بالخصوص لیاقت آبادکے بہادرعوام ماں،بہنوں،بزرگوں،بچوں، بچیوں اور نوجوان طلبہ وطالبات کو دعوت کی کہ وہ 5 مئی کے جلسے میںبھاری اکثریت سے شرکت کریںاورثابت کردیںکہ وہ کل بھی ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدتھے ،آج بھی متحد ہیں اورآئندہ بھی متحدرہیں گے ۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تمام سیاسی جماعتوںکوبھی جلسے میںشرکت کی دعوت دی ۔