ایشوریہ رائے بچن نے فلم’’جوش‘‘میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار نبھانے کی وجہ سلمان خان کو قراردیدیا

جمعرات 3 مئی 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ ادکارہ ایشوریہ رائے بچن نے فلم’’جوش‘‘میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار نبھانے کی وجہ سلمان خان کو قراردے دیاہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی 18 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’جوش‘‘ میں ایشوریہ رائے بچن نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار کیا تھا جس کے باعث انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

فلم میں ایشوریہ کے مد مقابل اداکار چندر چور سنگھ کو کاسٹ کیا گیا تھا اور دونوں نے فلمی جوڑے کا کردار اداکیا۔اب اپنے ایک انٹرویو میں ایشوریہ رائے بچن نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار سلمان خان کی وجہ سے ادا کیا تھا کیونکہ فلم میںسلمان کو چندر چور سنگھ کی جگہ مرکزی کردار نبھانا تھا۔ سلمان خان کی وجہ سے فلم ’’جوش‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن بعد میں وہ کاسٹ سے الگ ہو گئے تھے۔ فلم ’’جوش‘‘ 2000 ء کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔