بالی وڈ ہاررکامیڈی فلم ’’ سٹری‘‘ میں مزیدگانے شامل کرنے کے لئے عکسبندی میں توسیع کر دی گئی

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو اور شردھاکپور کی ہاررکامیڈی فلم ’’ سٹری‘‘ میں مزیدگانے شامل کرنے کے لئے عکسبندی میں توسیع کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائواور شردھا کپور پہلی بار فلم’’ سٹری‘‘ میںایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی رواں سال کے شروع میں کی گئی تھی لیکن پھر فلم سازوں نے فلم میں مزید گانے شامل کرنے کے لئے فلم کی عکسبندی میں توسیع کر دی ۔فلم کے ایک گانے کی عکسبندی کر لی گئی ہے جو نورا فاتحی اور راج کمار رائو پر فلمایا گیا ہے جبکہ دوسرے گانے کی عکسبندی رواں ماہ کے آخر میں ممبئی میں کی جائے گی جس کی کوریوگرافی وجے گنگولی دیں گے۔