رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کونظرآنے کا امکان ہے،ماہرین فلکیات

پاکستان میں پہلاروزہ17مئی کوہوگااورروزے کا دورانیہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ رہے گا

جمعرات 3 مئی 2018 12:10

رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کونظرآنے کا امکان ہے،ماہرین فلکیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کونظرآنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین فلکیات کے اعداد و شمار کے مطابق چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 15 مئی کی شام چاربج کر 49 منٹ پر ہوگی، 16 مئی کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی اور 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔پاکستان میں پہلا روزہ 17 مئی، سعودی عرب اور امریکہ میں 16 مئی، دبئی اور اومان میں 17 مئی جبکہ آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت وسطی امریکہ کے بعض ممالک میں بھی 16 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ رہے گا، پہلے روزے کا وقت سحر چار بج کر 21 منٹ اور وقت افطار سات بج کر 11 منٹ ہوگا۔