پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 3 مئی 2018 14:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر تھانہ کلری گل حسن کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران مختلف واداتوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم محمد رضوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ریفل، گرنیڈ اور 30 بور پستول برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدم درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کریمینل زاہد کو گرفتار کر کے 1 ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم کے خلاف مقدم درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :