رابعہ قتل کیس،ملزمان عدالتی تحویل میں جیل روانہ ،تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم

جمعرات 3 مئی 2018 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے رابعہ قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دید یا ۔ عدالت کے روبرو کیس کے مرکزی ملزم مہر علی نے اعتراف جرم کر لیا جبکہ واقعہ کے دو چشم دید گواہوں نے دو ملزمان کی شناخت بھی کر لی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو رابعہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر جمیل اعوان نے کیس میں گرفتار تین ملزمان فقیر محمد ، مہر علی کو پیش کیا عدالت میں کیس کے مرکزی ملزم مہر علی نے فوجداری دفعہ 164 کے تحت اعترافی ریکارڈ بیان کرایا ، جس میں انہوں نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کیا ۔ دوسری جانب عدالت میں واقعہ کے دو چشم دید گواہوں زاہد اور مجیب نے کیس میں نامزد دو ملزمان فضل اور فقیر محمد کو شناخت کیا ۔ عدالت نے کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جیل روانہ کرتے ہوئے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کیس میں نامزد ملزم رحیم بخش کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کر چکی ہے ۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ اورنگی میں درج ہے ۔