کراچی میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

جمعرات 3 مئی 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) کراچی میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،ہوا میں نمی کا تناسب صبح 75فیصدجبکہ شام میں 35فیصد تک ہوجائے گا،جب کہ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ڈائریکٹر سندھ محکمہ موسمیات عبدالرشید نے جمعہ کو بھی شدید گرمی کا امکان ظاہر کردیا۔انہوں نے شہریوں کو احتیاط کرنے اور بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 2روز میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، ہفتے کے روز سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔دوسری جانب شدید گرمی کے صحت پر مضر اثرات سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں نے شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے شدید دھوپ میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، گرم موسم میں مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں بازاروں اور ٹھیلوں پر مضر صحت مشروبات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 3 اور 4 مئی کو ایمرجنسی نافذ رہے گی۔محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ قائم کرنے اور آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہی