دانیال عزیز توہین عدالت کیس :سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
جمعرات 3 مئی 2018 18:31
(جاری ہے)
وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ دانیال عزیز کے بیانات عدلیہ کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد دانیال عزیز کی تقریروں پر دو گواہ عدالت میں پیش کیے گئے۔
وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ دانیال عزیز نے کہا کہ ہم جسٹس اعجاز الاحسن کی تاریخ قوم کو بتائیں گے۔اس پر جسٹس عظمت سعید نے دانیال عزیز کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے موکل عدالت کے پسندیدہ بچے ہیں۔دانیال عزیز نے وکیل نے کہا کہ لفظ اسکرپٹ پہلے بھی متعدد بار دہرایا گیا جبکہ میرے موکل کا تبصرہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق تھا۔اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ اظہار رائے کی آزادی میں توازن قائم ہے، اسے وہاں تک نہ لے کر جائیں کہ کچھ نہ بچے، جن مملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہوتی وہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی۔دوران سماعت وکیل دانیال عزیز نے مزید کہا کہ ان کے موکل انسان ہیں اور وہ عدالت کا مکمل احترام کرتے ہیں اور انہوں نے عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد بھی کی۔دانیال عزیز نے کہا کہ جب میڈیا آزاد ہوا تو میں ٹی وی چینلز پر جاتا رہا، میری زندگی ادارے بنانے میں گزری، مجھ پر کوئی ایک روپیہ بھی ثابت نہیں کرسکتا۔اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کمرہ عدالت میں تقریر شروع کردی، یہ تقریر عدالت سے باہر جا کر کریں، ہمارے سامنے یہ مقدمہ نہیں ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جس طرح جلسے سے لوگ جانا شروع ہوجاتے ہیں اس طرح آپ کی باتیں سن کر لوگ جانے لگے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ میں بغیر کسی اگر مگر کے عدلیہ کا احترام کرتا ہوں، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دانیال عزیز آپ کا شکریہ، ہم فیصلہ محفوظ کرتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.