یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقاتی بورڈکا134واں اجلاس

جمعرات 3 مئی 2018 19:15

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا134واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر محمود شوکت کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںجن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میںڈاکٹر روحی جبار ایم فل بائیو کیمسٹری، جاوید اقبال ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ڈاکٹر ارم اکرم ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر مہرین اختر ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر عامر حسن صدیقی ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر فوزیہ پروین ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر خرم منیر ایم فل فزیالوجی اور ڈاکٹر شہباز منیر ایم فل فزیالوجیشامل تھے۔

اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی09 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :