کامونکے، ڈکیتی کے دوران راہگیر کو فائرنگ سے قتل کرنے والا ڈاکو مبینہ طور پر پولیس مقابلہ میں ہلاک، دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 3 مئی 2018 22:28

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ڈکیتی کے دوران راہگیر کو فائرنگ سے ہلاک کرنے والا ڈاکو مبینہ طور پر پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات نواحی گائوں مدریانوالہ کا محمد اصغر واہنڈو سے واپس جارہا تھا کہ دو مسلح ڈاکو اُس سے پچاس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس دوران ڈاکو?ں کا سامنا موہن پور بھٹیاں کے نزدیک ناکہ پر کھڑے ایلیٹ فورس اور واہنڈو پولیس سے ہوگیاجس کے بعد ڈاکوئوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور آدھ گھنٹہ مقابلہ کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ جانبحق ہونے والے ڈاکو کی شناخت موڑ ایمن آباد محلہ اسلام پور کے نصیر احمدسے ہوئی جبکہ اس کا عرفان نامی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔یاد رہے کہ گذشتہ صبح ان ڈاکوئوں نے ہی فوتگی پر جاتے ہوئے بھوپر کے ساٹھ سالہ ظفر اللہ کو دوران ڈکیتی قتل کردیا اور اُسکے چھوٹے بھائی اشرف کو گولی مار کر شدید زخمی کردیاتھاپولیس ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو مختلف تھانوں کی پولیس کو متعدد ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔