ملک شکیل سکندر کو عامر سلطان چیمہ کی جگہ پاکستان مسلم لیگ سرگودھا کا صدر مقرر کر دیا گیا
کسانوں کو اصل سہولتیں ہمارے دور میں ملیں، پنجاب کے حکمران اور دیگر صوبوں والے کسانوں کے نام پر ٹوپی ڈرامے کر رہے ہیں‘ پارٹی رہنمائوں سے ملاقات سرگودھا میں پارٹی کی پوری تنظیم موجود ہے، چودھری پرویزالٰہی کا جلد بڑا جلسہ کریں گے‘ملک شکیل سکندر کی سربراہی میں وفد کی گفتگو
جمعرات 3 مئی 2018 23:11
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے معزز شخصیات کی پارٹی سے وفاداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔
انہوں نے ملک شکیل سکندر کو پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی، سرگودھا سمیت پورے پنجاب میں ہمارے ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک شکیل سکندر نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں مسلم لیگ کی پوری تنظیم آج بھی موجود ہے جو پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کو جلد سرگودھا کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے زیراہتمام سرگودھا ڈویژن میں عوامی جلسہ کریں گے جو سرگودھا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے کسانوں کے علاوہ محنت کشوں اور عام و غریب آدمی کی بہتری کیلئے جو کام کیے وہ اپنی مثال آپ ہیں، ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا، اس کی فصل مقررہ قیمتوں پر خریدی جاتی تھی، بجلی، بیجوں، کھادوں اور مشینری کی قیمتوں میں سبسڈی دی جاتی تھی، ٹیل تک پانی دستیاب تھا اور انہیں جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کیلئے دور دراز علاقوں میں بھی پوسٹیں قائم کی گئی تھیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.