راولپنڈی:خصوصی عدالتوں نے مزید 6 مقدمات عدالت نمبر 3میں منتقل کر دیئے

جمعرات 3 مئی 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے مزید 6 مقدمات عدالت نمبر 3میں منتقل کر دیئے ہیںعدالت نمبر1 کے جج اصغر خان نے تھانہ صدر واہ میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم سلطان زیب کے خلاف ، اغوا برائے تاوانکے مقدمہ میں نامزد ملزم عدنان کے خلاف اور تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ عدالت تین میں منتقل کر دیا جبکہ عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے ملزم اختر کے خلاف بارود برآمدگی کیس ، ملزم ناصر کے خلاف مذہبی منافرت کیس سمیت تھانہ بسال میں درج مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزدملزم عبدالواہاب کے خلاف مقدمہ بھی عدالت نمبر تین میں منتقل کر دیا ہے۔