پاکستانی قوم نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ کشمیریوں کی اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

پاکستانی حکومت اور عوام مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہیں مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی مصلحت کا شکار ہونے کے لیے تیار نہیں جس پر پوری کشمیر ی قوم پاکستانی قوم کی شکر گذار ہے مسئلہ کشمیر کا ایسا کو ئی حل قبول نہیں کیا جا ئے گا جو کہ پاکستانی اور کشمیر ی اقوام کی اُمنگوں کے مطابق نہ ہو ، ، تقریب سے خطاب

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ کشمیریوں کی اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاک بھارت تعلقات میں واحد رکاوٹ ہے مگر پاکستانی حکومت اور عوام مسئلہ کشمیر پر یک زبان اور یک جہت ہیں اور مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی مصلحت کا شکار ہونے کے لیے تیار نہیں جس پر پوری کشمیر ی قوم پاکستانی قوم کی شکر گذار ہے اور مسئلہ کشمیر کا ایسا کو ئی حل قبول نہیں کیا جا ئے گا جو کہ پاکستانی اور کشمیر ی اقوام کی اُمنگوں کے مطابق نہ ہو وہ راولاکوٹ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے لیے اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والی کشمیر ی شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کو سفارت کاری خصوصاًً بطور سفیر چین اور مستقل پاکستانی مندوب کی حیثیت سے اقوام متحدہ میں پاکستانی قوم کے لیے دیرپاء مثبت نتائج کے حامل اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر اور سابق ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل(ر) سردار محمد انور خاں کو اُن کی عسکری شعبہ خصوصاًً سیالکوٹ میں بطور گیریژن کمانڈر اعلیٰ قوم خدمات اور پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے 1998 سے 2002 تک سیالکوٹ میں جاری منصوبہ جات کی خصوصی سرپرستی اور مسلح افواج کے خصوصی تعاون کے اعتراف میں خصوصی شیلڈپیش کی اس موقعہ پر خطاب کرتے ہو ئے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر اور سابق گریژن کمانڈر سیالکوٹ میجر جنرل(ر) سردار محمد انور خاں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام خود انحصاری اور خود اعتمادی کی روشن مثال ہیں اور یہاں کے عوام خصوصا کاروباری برادری نے شہری ترقی اور انسانی خدمت کی جو مثال قائم کی وہ پوری پاکستانی قوم نے لیے مشعل راہ ہے اُنہوں نے کہا کہ اُنہوں نے سیالکوٹ میں بطور گریژن کمانڈرتاجر براداری اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر جس ترقیاتی عمل کا آغاز کیاوہ آج بھی جاری ہے اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نجی شعبے میں کامیاب ہونا سیالکوٹ کے عوام کی روشن خیالی اور دور اندیشی کی زندہ مثال ہے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہو ئے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے کہا کہ سردار مسعود خاں کی غیر معمولی سفارتی کاوشوں سے پاکستانی قوم ترقی اور خوشحالی کی منزل پا ئے گی کیونکہ اُنہوں نے چین میں بطور سفیر سی پیک اور پاک چین دیر پاء تعلقات کی بنیاد رکھی جو کہ ملک میں دیرپاء ترقی اور پائیدار امن کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی اقوام متحدہ میں بطور مستقل مندوب سردار مسعود خاں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو موثر انداز میں پیش کیا جبکہ پاکستان کے حقیقی پر امن اور مثبت تشخص کو پیش کر کے پاکستان کا وقار بلند کیا جبکہ جنرل محمد انور خاں نے اپنے فوجی کیئرر میں جو خدمات انجام دیں وہ پاکستان کے دفاع اور استحکام کے حوالے سے دیر پاء نتائج کی حامل ہوں گی