قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیداروں کی ملاقات

جمعرات 3 مئی 2018 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیداروں نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے قائمقام گورنر کوکوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے زیر تعمیر منصوبے میں فضائی سروس کے ذریعے ملک کے دوسرے بڑے شہروں سے منسلک کرنے ، کارگو سروس بہتر بنانے ، سی پیک منصوبے کے پیش نظر کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمستقبل کی ضرورتوں کومد نظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک جلد از جلد پہنچانے اور کوئٹہ سے بین الاقوامی پروازوں کے امکانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

قائمقام گورنر نے سول ایوی ایشن حکام پر زور دیا کہ کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور خواتین ، ضعیف افراد اور معذوروں کیلئے انتظار گاہ میں خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ ملاقات میں ہوائی اڈے پر اے ٹی ایم ( ATM) کی سہولت ، منی ایکسچینجرکی دستیابی اور میڈیکل کلینک کے اہتمام کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔