عوامی نیشنل پارٹی ضلع شرقی کی کابینہ ، مجلس عاملہ کا اجلاس

ئی کو باچا خان مرکز سے متصل گرائونڈ میں منعقد ہونے والے تعزیتی جلسے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی

جمعرات 3 مئی 2018 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع شرقی کی کابینہ ، مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی صدر فہیم جان کی صدارت میں ضلعی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں 12 مئی کو باچا خان مرکز سے متصل گرائونڈ میں منعقد ہونے والے تعزیتی جلسے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے تھی افسوس کے جج تو بحال اور ہوگیا مگر انصاف بحال نا ہوسکا،سانحہ 12 مئی میں سب سے زیادہ قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے دیں،اس روزہمارے شہداء نے عزم و جرات کے وہ لازوال مثال قائم کی جسے کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا نے دیکھا، عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کو بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کرے گی اجلاس میں تعزیتی جلسے میں بھر پور انداز سے شرکت کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیںاس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری زور طلب بونیری ،صوبائی نائب صدر سائیں علائو الدین آغا ،کلچرل سیکریٹری نورللہ اچکزئی ، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر ثناء اللہ آغاسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔