جمہوریت کا تصور پریس کے بغیر ممکن نہیں، اگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں، راجہ ظفر الحق

جمعہ 4 مئی 2018 00:00

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تصور پریس کے بغیر ممکن نہیں، اگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں، حقائق اس ایوان میں لائیں گے۔ صحافیوں کے پریس گیلری سے واک آئوٹ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد الله خان سے کہا کہ وہ صحافیوں کو منا کر واپس لائیں۔

(جاری ہے)

جس پر مشاہد الله خان صحافیوں کے پاس گئے اور ان سے بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایوان میں آ کر کہا کہ میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، آج صحافت کا عالمی دن ہے، اس موقع پر ان پر تشدد اور بھی زیادہ قابل مذمت ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان، سینیٹر اعظم سواتی، سسئی پلیجو، فیصل جاوید اور فیض محمد سمیت متعدد ارکان نے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :