فرنس آئل کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 27 فیصد کمی، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی رپورٹ

جمعہ 4 مئی 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 11 فیصد اور 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘ رپورٹ کے مطابق گرمیوں کے آغاز سے بجلی کی طلب میں اضافہ کے تناظر میں فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس چلنے سے فرنس آئل کی کھپت اور فروخت بڑھنے کا امکان ہے۔

او ایم سیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں جولائی تا اکتوبر 2017ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطاً 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا سبب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2018-19ء کے لئے حکومت کی جانب سے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھنے سے حکومتی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :