رولز رائس امریکی بمبار طیاروں کے لیے نئے انجن بنانے کی خواہشمند

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) انتہائی مہنگی لگژری کاریں اور ہوائی جہازوں کے انجن بنانے والی برطانوی کمپنی رولز رائس نے کہا ہے کہ وہ بی 52 طرز کے جدید ترین امریکی بمبار طیاروں کے لیے نئے انجن بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقکمپنی کے سربراہ وارن ایسٹ نے شیئر ہولڈرز کے ایک سالانہ اجلاس کو بتایا کہ اگر امریکا نے اپنے ان جنگی طیاروں کے انجنوں کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کیا، تو رولز رائس کمپنی چاہے گی کہ یہ انجن وہ تیار کرے۔

متعلقہ عنوان :