فلم ’’راضی‘‘ کی عکسبندی کے پہلے روز سیٹ پرگلزار کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے نروس تھا ، جئے دیپ اھلاوت

جمعہ 4 مئی 2018 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ نئے اداکار جئے دیپ اھلاوت نے کہا ہے کہ فلم ’’راضی‘‘ کی عکسبندی کے پہلے روز سیٹ پر معروف شاعر گلزار کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے نروس تھا لیکن یہ میرے لئے خوش قسمتی کا باعث تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جئے دیپ اھلاوت نے کہا ہے کہ جب فلم ’’راضی ‘‘ کی عکسبندی کا پہلا روز تھا تو سیٹ پر فلمساز وشال بھردواج سے ملاقات ہوئی لیکن اچانک سیٹ پر خاموشی چھا گئی اور جب میں اپنے اردگرد نظر دوڑائی تو سیٹ پر معروف شاعر گلزار کو دیکھا اور انہیں دیکھ کر مجھے جو خوشی محسوس ہوئی اس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اور جب ہدایتکار میگھنا گلزار نے والد گلزار صاحب کو بولا کہ آپ فلم کی عکسبندی دیکھیں تو میں ان کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے نروس ہوا اور مجھے دیکھتے ہوئے مسکرا دیئے لیکن یہ میرے خوش قسمتی کا باعث تھا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم ’’راضی‘‘ 11مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :