Live Updates

سرکاری محکمہ جات جھیل سیف الملوک پر سیاحوں کو ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، اے سی بالاکوٹ

جمعہ 4 مئی 2018 12:04

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جھیل سیف الملوک پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدا مات کریں، سیاح جھیل پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں، جھیل اور اس کی ارد و گرد کے علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ ہدایات اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ عمران خان نے جھیل سیف الملوک کے دورہ کے دوران جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناران سے جھیل سیف الملوک تک جانے والی سڑک کی موجودہ حالت اور اس پر ٹریفک کی صورتحال کے علاوہ سیاحوں کیلئے قائم کئے گئے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں موجود سہولیات کے علاوہ جھیل کے علاقہ میں صفائی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ان سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ہوٹل مالکان اور متعلقہ سرکاری محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ضلعی انتظامیہ رواں سیاحتی سیزن کے دوران ان سہولیات کی مسلسل نگرانی کرے گی اور ناقص انتظامات اور سہولیات کی صورت میں ان کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات