ریسکیو1122کی طرف سے سیلاب سے بچائو کیلئے بی آر بی نہرگنڈا سنگھ پرمشقوں کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 12:06

قصور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ریسکیو1122قصور کی طرف سے سیلاب سے بچائو کیلئے بی آر بی نہرگنڈا سنگھ کے مقام پر مشقیں کی گئیں ان مشقوںکا مقصد دوران سیلاب استعمال ہونے والے آلات کی کارگردگی کا جائزہ لینا اور ریسکیو سٹاف کی کارگردگی میں مزید بہتری پیدا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے افسران مسٹر تیمور اور مسٹر بدر منیر نے مشقوں کا معائنہ کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے پی ڈی ایم اے کے افسران کو ریسکیو1122قصور کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

پی ڈی ایم اے افسران نے ریسکیو1122قصور کی تیاریوںپر اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ برسات کے موسم میں دریائے ستلج میں طغیانی کی وجہ سے قصور میں موجود درجنوں دیہات زیرآب آجاتے ہیں‘متاثرین سیلاب کی مدد کرنے میں ریسکیو1122ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :